ہارلے سٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے ،اعتزاز احسن کے الزام پر مریم نواز نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی حیرانگی کی انتہا نہ رہے گی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج ہیں جہاں وہ تشویشناک حالت میں تاحال بے ہوش ہیں ۔اس حوالے سے پی پی رہنما اعتزاز احسن نے الزام لگا یا کہ زبان زد عام ہے ہارلے سٹریٹ کلینک شریف خاندان کا ہے ۔اس الزام پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ان بھلے کی دعا کردی ۔
تفصیل کے مطابق ہارلے سٹریٹ کلینک سے گھر روانگی کے وقت مریم نواز سے رپورٹرز نے اعتزاز احسن کے الزام پر رد عمل مانگا تو مریم نواز چپ چاپ آگے بڑھتی رہیں پھر اگلے ہی لمحے رک کر انہوں نے کہا کہ اللہ ان کا بھلا کرے ۔دوسری جانب اس الزام پر رد عمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار کے بیٹے اور نواز شریف کے داماد علی ڈار نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اعتزاز احسن صاحب مجھ سمیت بہت سے پاکستانیوں کے ہیرو ہوا کرتے تھے۔ ان کی نظم “عدل بنا جمہور نہ ہو گا” ایسا خون گرماتی تھی کہ انسان کو حب الوطنی کی ایک نئی سطح پر لے جاتی تھی۔ نا جانے ان بلندیوں سے اعتزاز صاحب اتنا کیسے گر گئے! افسوس۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے اعتزاز احسن نے کا کہنا تھا کہ زبان زدعام ہے کہ ہارلے سٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہارلے سٹریٹ کوئی ہسپتال نہیں کلینک ہے لیکن وہاں دل کے بائی پاس ہوتے ہیں،لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہرسے کوئی خبرہی نہیں آتی۔ہارلے سٹریٹ کے باہر ان کے مفرور بیٹے آکر بات کرتے ہیں۔