ایک ویڈیو زعیم قادری کی مسلم لیگ (ن) سے بغاوت کا سبب بنی :معروف تجزیہ کار کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ زعیم قادری کی بغاوت کی وجہ ایک ویڈیوبنی جس میں انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف باتیں کی تھیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ”آ ج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ ‘ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ زعیم قادری نے ایک نجی محفل میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف باتیں کی تھیں جس کی وہاں پر موجود کسی شخص نے ویڈیو بنا لی جو بعدمیں نواز شریف اور شہباز شریف کو دکھائی گئی جس میں وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف باتیں کررہے تھے یوں اس ویڈیونے زعیم قادری اور پارٹی قیادت میں دوری میں اہم کردار ادا کیا جو بعد میں زعیم قادری کی موجودہ پریس کانفرنس اور پارٹی سے بغاوت کا سبب بنا ۔