ذاتی محفلوں میں کسی کے خلاف بھی گفتگو کرنا مناسب نہیں:رانا ثناءاللہ کا زعیم قادری کی بغاوت پر اظہار خیال

ذاتی محفلوں میں کسی کے خلاف بھی گفتگو کرنا مناسب نہیں:رانا ثناءاللہ کا زعیم ...
ذاتی محفلوں میں کسی کے خلاف بھی گفتگو کرنا مناسب نہیں:رانا ثناءاللہ کا زعیم قادری کی بغاوت پر اظہار خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ذاتی محفلوں میں کسی کے خلاف بھی گفتگو کرنا مناسب نہیں ہے،سیاسی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں اور لو گ اس کا اظہار بھی کرتے ہیں لیکن اگر حدود سے تجاوز کرکے اختلافات کا اظہار کیا جائے تو یہ کسی بھی پارٹی کے لئے قابل قبول نہیں ہوتا ۔ وحید عالم اپنے حلقے میں بڑے مشہور ہیں اور پارٹی کو ان سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ پارٹی میں کارکردگی کی بنیاد پر پوزیشن ملتی ہے ۔ اس طرح کی سوچ کے اگر میں ہوں تو یہ سب کچھ ٹھیک ہے اور اگر میں نہ ہوں توکچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ یہ کو ئی صحت مندانہ اظہار رائے نہیں ہے ۔زعیم قادری پنجاب حکومت میں وزیر رہے اور ان کی اہلیہ ممبر پنجاب اسمبلی رہی ہیں اور اب جو مخصوص نشستوں کیلئے خواتین کی نئی لسٹ جاری ہوئی ہے اس میں بھی ان کی اہلیہ کا نام ہے لیکن اگر آپ چھوٹی سے بات پر بھڑک پڑیں تو پھر اس طرح تو معاملات نہیں چلتے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ معاملہ زیر غور ہے اس لئے میں اپنی کسی رائے کا اظہار نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی محفلوں میں کسی کے خلاف بھی گفتگو کرنا مناسب نہیں ہے ۔ حمزہ شہباز کے متعلق کسی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن ن لیگ میں میرٹ کی بنیادپر عہدہ دیا جاتا ہے ۔ہر کارکن کو فیصلہ خود کرناہے کہ اس نے پارٹی میں رہنا ہے یا چھوڑنا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے ہر حلقے میں 27،ستائیس لوگوں نے درخواست دی ہوئی ہے اور ہر بندے نے ہی پارٹی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ وحید عالم اپنے حلقے میں بڑے مشہور ہیں اور پارٹی کو ان سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اختلافات ہوتے ہیں لو گ اس کا اظہار بھی کرتے ہیں لیکن اگر حدود سے تجاوز کرکے اختلافات کا اظہار کیا جائے تو یہ کسی بھی پارٹی کے لئے قابل قبول نہیں ہوتا ۔

مزید :

قومی -