انتخابات 2018ایک مشکل الیکشن ہوگا :فاروق ستار ایم کیو ایم کے مستقبل کے لئے فکر مند

انتخابات 2018ایک مشکل الیکشن ہوگا :فاروق ستار ایم کیو ایم کے مستقبل کے لئے فکر ...
انتخابات 2018ایک مشکل الیکشن ہوگا :فاروق ستار ایم کیو ایم کے مستقبل کے لئے فکر مند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ انتخابات 2018ایم کیو ایم کے لئے ایک مشکل الیکشن ہوگا ۔ ایم کیو ایم کو جان بوجھ کر بھی نقصان پہنچایا گیا ہے ۔


دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ انتخابات 2018ایم کیو ایم کے لئے مشکل الیکشن ہے اور ایم کیو ایم پاکستان کو نقصان جان بوجھ کر بھی پہنچایا گیا ہے ۔مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم بتائی گئی ہے اور حلقہ بندیوں کے مسائل بھی پیدا کئے گئے ہیں۔ اس حوالےسے الیکشن کمیشن نے 11پٹیشن مسترد کی ہیں۔ کراچی میں بے شمار مسائل ہیں اس لئے تمام سیاسی جماعتیں ایک ایجنڈے پر اتفاق کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں الیکشن شفاف ہونے چاہئے تاکہ ایم کیو ایم پاکستان سے دھاندلی کی چھا پ ہٹنا شروع ہوجائے ۔کراچی میں وسائل کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہئے کیونکہ کراچی چلے گا تو پورا پاکستان چلے گا۔انہوں نے کہا کہ میر ے پاس جو کچھ تھا ایم کیو ایم پاکستان کودیدیا ہے ۔

مزید :

قومی -