چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والا یہ نوجوان لڑکا اب کہاں ہے ؟ پتا چل گیا ، بڑی خبر آ گئی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چترال میں کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پشاور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ چترال میں خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس کا نام ایمل ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایمل نے چترال میں کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی جو کہ انتہائی تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور صارفین نے اسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس حکام حرکت میں آئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا تاہم آج اسے گرفتار کر لیا گیاہے ۔
ویڈیو دیکھیں:
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے نے زبردستی راستے سے گزرنے والی خواتین کی تصاویر اور فوٹیج بنانے کی کوشش کی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین کے لاکھ منع کرنے کے باوجود لڑکا ان کی ویڈیو بنا رہاہے۔خواتین بچنے کے لیے تیز تیز چلتی رہیں اور چادر اور دوپٹے سے منہ چھپاتی رہیں لیکن وہ شخص ویڈیو بناتا رہا۔اس موقع پر جب ایک خاتون نے پولیس کو بلانے کی دھمکی دی تو اس لڑکے نے خود کو پولیس اہل کار اور پشاور کا رہائشی ظاہر کیا۔