فرانس پیرو کو شکست دیکر ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گیا،پیرو ٹورنامنٹ سے فارغ

فرانس پیرو کو شکست دیکر ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گیا،پیرو ٹورنامنٹ سے فارغ
فرانس پیرو کو شکست دیکر ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گیا،پیرو ٹورنامنٹ سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یکاتیرنبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوجوان فٹ بالر کائلیان باپے نے گول کرکے فرانس کو پیرو پر 0-1 سے فتح دلا دی اور فرانس نے ناک آوٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیفاورلڈ کے مقابلوں میں روسی شہریکاتیر نبرگ میں پیرو اور فرانس کے درمیان گروپ سی کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان گھسمان کا رن پڑا لیکن میچ کے 34ویں منٹ تک کوئی ٹیم بھی مخالف ٹیم کے خلاف گو ل نہ کر سکی ۔ اس موقع پر فرانس کے 19سالہ باپے نے گول کرکے فرانس کو پیرو کیخلاف فتح سے ہمکنار کردیا اور گروپ سی کے اس میچ میں شکست کے باعث پیرو ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔باپے نے 34ویں منٹ میں گول سکور کیا۔ ان کے طاقت ور شاٹ کو دفاع میں موجود ایک کھلاڑی نے روکنے کی کوشش کی تاہم بال ڈیفلکیٹ ہوتی ہوئی گول تک پہنچ گئی۔1882 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی کپ میں شرکت کرنے والی پیرو کے کھلاڑی پیڈرو ایکوئنہو کا شاٹ دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں کیپر کو چکما دینے میں کامیاب رہا تاہم بال گول پوسٹ سے جالگی۔اس سے قبل ڈنمارک اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ایک، ایک سے برابر ہوگیا تھا۔

مزید :

کھیل -