خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،فاطمہ چدھڑ

  خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی،فاطمہ چدھڑ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر میو ہسپتال کا دورہ کیااورشاہدرہ کے علاقے میں شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتوں نازیہ کی عیادت کی۔انہوں نے  اعلان کیا کہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون نازیہ کے علاج معالجے کا سارا خرچ حکومت پنجاب برداشت کر یگی۔ فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ وزیر اعظم  اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کی ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -