پولیو مہم جاری،مانیٹرنگ افسران نے خصوصی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈٖی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ لاہور شہر کی تمام یونین کونسلز میں انسداد پولیومہم جاری۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اورگھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی نگرانی پر مقرر کردہ افسران فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کا جائزہ لے رہے ہیں ڈی سی لاہور صالحہ سعیدنے کہا کہ شہری پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے یو سی 63عسکری 11 بیدیاں روڈ کا دورہ کیا۔مجموعی طور پر 3126 گھروں کو سویپ کیا گیا۔
اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے کہا کہ12 گھروں کے انکار کرنے والے افراد کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر قائل کیا گیا۔