وفاقی حکومت کی کارکردگی ہر حوالے سے مثالی ہے،مومنہ وحید

        وفاقی حکومت کی کارکردگی ہر حوالے سے مثالی ہے،مومنہ وحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سٹی رپورٹر) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاسوں میں اب تک 841 فیصلے کئے گئے ہیں جن میں سے 738 (88 فیصد) پر عمل ہو چکا ہے، 60 فیصلوں (7 فیصد) پر عملدرآمد جاری ہے، 16 فیصلے (2 فیصد) ایسے ہیں جو  بین الاقوامی معاہدوں سے متعلق ہیں جن پر عملدرآمد ہونے میں 90 دن سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے۔


 انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی ہر حوالے سے مثالی ہے، ملک میں چینی کی پیداوار، گنے کی کاشت، کسان کو گنے کی مقرر شدہ نرخ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مفصل پالیسی بنانے پر کام جاری ہے۔


 تاکہ جہاں گنے کی پیداوار اور کسانوں کے مسائل کا مستقل حل یقینی بنایا جا سکے وہیں  آئندہ سال چینی کی برآمد پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہ دینی پڑے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بعض مقامات پر مقامی طور پر گڑ کی پیداوار میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، صوبائی حکومتوں کی جانب سے گڑ کی پیداوار کے حوالے سے قوانین کو کالعدم قرار دیا جائے تاکہ چھوٹے کسانوں کو گڑ بنانے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔
مومنہ