ملک کے مسائل کایک نکاتی حل، ”میں اور میرے اماں جی“میں دعویٰ

 ملک کے مسائل کایک نکاتی حل، ”میں اور میرے اماں جی“میں دعویٰ

  

لاہور(پ ر) ممتاز مفکر، دانشور اور ماہر ابلاغیات ڈاکٹر اے آر خالد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے تجویز کردہ یک نکاتی فارمولا پر عمل درآمد سے پاکستانی معاشرہ میں ہر قسم کے بگاڑ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے اس کیلئے کوئی نیا ٹیکس لگانے،نیا قرض لینے یا ڈوبتی معیشت پر مزید بوجھ ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ یہ فارمولا ہر اس شخص کیلئے خیر وبرکت کا موجب بن کر معاشرے کو اجتماعی طور پر بدل کر رکھ دے گا۔ انہوں نے یہ دعویٰ اپنی کتاب ”میں اور میرے اماں جی“ میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی ودنیوی کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے ہر شخص کو اپنی ماں کو وہ مقام دینا ہوگا جو اس کے خالق و مالک نے ماں کیلئے مقرر کیا ہے اور جس کے سامنے”اف“ تک نہ کرنے اور ہمیشہ تعظیم کا حکم دیا گیا ہے، ڈاکٹر اے آر خالد نے اپنی ماں کی نصیحت کا کتاب میں ذکر کرتے ہوئے بتایا مجھے میری والدہ نے کہا تھا کسی مخالف،بدخواہ دشمن یا حاسد کے بارے میں برا سوچنانہ نفرت کرنا بلکہ برائی کا جواب اچھائی سے دینے کی کوشش کرنا اس سے تمھارے دین اور دنیا دونوں بچ جائیں گے، اس یک نکاتی فارمولا پر عمل سے ہم معاشرے سے بگاڑ ختم اور کامیابی حاصل کرسکتے ہیں یہ کتاب قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یثرب کالونی والٹن سے حاصل کی جاسکتی ہے یا 03008422518. پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -