موبائل بلاک نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کے حق میں ہال روڈ پرمٹھائیاں تقسیم

موبائل بلاک نہ کرنے کے عدالتی فیصلے کے حق میں ہال روڈ پرمٹھائیاں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی اے کو نان رجسٹرڈ موبائل فون مزید تین مہینے تک بلاک نہ کرنے کے فیصلے کے بعد  ہال روڈ مارکیٹ میں مٹھائیاں تقسیم،موبائل فون ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ شیخ قیصر،قاری خان،شبیر قریشی،ذیشان شبیر،مختار خان،دانش،شہزاد چوہان،ترگل خان،ملک فیصل،حافظ محمد سہہل اور محمد اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا درینہ مطالبہ تھاہ پی ٹی اے ان تمام موبائل فون کو بلاک نہ کرنے پر مزید دن دے جو رجسٹرڈ نہیں ہیں،، پی ٹی اے کی جانب سے بلاکنگ کی لٹکتی تلوار نے بھی موبائل فون تاجروں کے لئے پریشانی پیدا کر رکھی تھی،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تاجر برادری خوش ہے۔


 امید کی جاسکتی ہے کہ حکومت بھی اس معاملے میں موبائل فون تاجروں کے بارے میں کوئی ٹھوس حکمت عملی وضح کرے گی۔