چڑیا گھروں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے،سہیل اشرف

  چڑیا گھروں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے،سہیل اشرف

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے کہا ہے کہ عوام کو تفریح کیلئے بہترین سہولیات اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے صوبہ بھر کے وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھروں میں صفائی و ستھرائی، جانوروں اور پرندوں کو شدید گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے  خصوصی اقدامات کئے جائیں۔شیریاکیٹ فیملی کے دوسرے جانور رکھنے والے نجی وائلڈلائف بریڈنگ فارمز کے مالکان کو وائلڈلائف کمیشن کی گائیڈلائنز پر عملدرآمد کا ہرصورت پابند بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بات صوبہ بھر کے ریجنل افسران کو جاری کردہ خصوصی مراسلے میں کہی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ جانوروں کے پنجروں میں برف کے بلاک اور ایئر کولرز فوری نصب کئے جائیں او۔

ر ان کی خوراک کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

 وائلڈلائف پارکس اور چڑیاگھرو ں میں واقع کینٹین میں اشیاء خورونوش کے مقررہ نرخنامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا  اور مالکان کو کاروبار کیلئے مختص کردہ ایریا سے کسی صورت تجاوز نہ کرنے دیاجائے۔انہوں نے انچارج افسران کوہدایت کی ہے کہ پارکس اور چڑیاگھروں میں صفائی و ستھرائی کی سرگرمیوں، جانوروں و پرندوں کی نگہداشت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے تصاویری شواہد روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ آفس کو ارسال کئے جائیں۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سفاری زو لاہور، ڈیر ہ غازیخان پارک اور بہاولپور چڑیاگھر کے انچارج افسران   لان اور گراؤنڈز کو سیراب کرنے کیلئے فوری طور سپرنکلرز نصب کر یں تاکہ پانی کی بچت کو یقینی بنایا جاسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -