بزنس کمیونٹی کی نئے ٹیکسز سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے

بزنس کمیونٹی کی نئے ٹیکسز سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) آ ل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری خلیل نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں نئے ٹیکسز اور قوانین سے بزنس کمیونٹی کی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔جب تک تاجروں کو ٹیکس قوانین کا پتہ نہیں ہو گا ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہو گا۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاچھوٹے تاجروں و صنعتکاروں کے لئے پیچیدہ ٹیکس نطام کو آسان اور سادہ فہم بنایا جائے۔

 کاروباری برادری کو ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔کاروباری جگہوں پر انسپکشن کو ختم کرنے سے صنعتی شعبہ میں خوف وہراس کا خاتمہ ہوگا،جب تک یہ خوف و ہراس کی یہ فضا قائم رہے گی حکومتی ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہو گا،جس سے ایک طرف تو تاجر اور صنعتکار متاثر ہوں گے تو دوسری طرف تاجر اور صنعتکار برادری بھی دلجمعی سے کام نہیں کر سکے گی 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -