ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع ون ونڈو کا نظام متعارف کرایا جائے

  ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع ون ونڈو کا نظام متعارف کرایا جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ نے ایمسنٹی سکیم کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور تشہیر اور ایف بی آر کے رابطوں کے بعد سکیم سے استفادہ کر نے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،ٹیکس کی شرح میں کمی کر کے ای ٹیکسیشن اور ون ونڈو کا نظام متعارف کرایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی جانب سے اس سکیم کے حوالے سے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔
 اس لئے حکومت عجلت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے تاریخ میں توسیع کے مطالبے پر غور کرے۔ معیشت کو دستاویزی کرنے کا اقدام خوش آئند ہے لیکن بیک وقت تمام محاذ کھولنے کی بجائے اسے مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے۔ 
گل مرزا