بیروزگاروں کیلئے 12ارب کے بلا سود قرضے خوش آئند ہیں،شفیق رضا

بیروزگاروں کیلئے 12ارب کے بلا سود قرضے خوش آئند ہیں،شفیق رضا

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ حکومت کے ہر اچھے فیصلے کی حما یت کر نی چاہیے ان شاء اللہ پاکستان میں جلد خو شحا لی کادور شروع ہو گا حکومت پر تنقید برائے تنقید کر نے کی بجائے حکومت کے اچھے اقدامات کی حما یت کر نی چاہیے پاکستان کی تاریخ میں پہلی د فعہ پنجاب کے بجٹ میں فنکارو ں‘ ادیبوں‘ غریب، یتیموں بیواؤں کیلئے”پنجاب سرپرست پرگرام“ اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے کاروبار کیلئے 12ارب کے بلاسود قرضوں کی فراہمی خو ش آئند اقدام ہے۔

ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے اپنے د فتر میں تاجر رہنما ؤ ں سے ملاقا ت کے مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے کیاانہو ں نے کہاکہ ”پنجاب سرپرست پرگرام“سے بے سہارا لوگوں کی مدد اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے قیام میں آسانیاں پیدا ہونگی جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے انہو ں نے کہاکہ مشکل حالا ت قومو ں پر آ تے رہتے ہیں مشکل حا لا ت میں قو میں ثا بت قد می کا مظاہرہ کر تی ہیں حکومت کی جانب سے تمام شعبو ں پرجو ٹیکس لگا ئے گئے ہیں اگر ہر شخص ایمان داری سے ٹیکس ادا کرے تو ملک اپنے پاؤ ں پر کھڑا ہو سکتاہے اور آ ئی ایم ایف سے جان چھو ڑائی جا سکتی ہے انہو ں نے کہاکہ مو جودہ حکومت کی”کرپش مکاؤمہم“ میں عوام حکومت کا سا تھ دے۔ جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہو گی ملک تر قی نہیں کر سکتا ہر پاکستانی و طن عزیز کو وہی پاکستان دیکھنا چاہتا ہے جس کیلئے ہمارے بزرگو ں نے قر بانیاں دی تھیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -