کرپٹ اپوزیشن اپنی قیادت کو بچانے کیلئے یک زبان ہو چکی ہے،انجم جرال

  کرپٹ اپوزیشن اپنی قیادت کو بچانے کیلئے یک زبان ہو چکی ہے،انجم جرال

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجم جرال نے کہاہے کہ نیب زدہ کرپٹ اپوزیشن اپنی اپنی قیادت کو بچانے کے لیے یک زبان ہو چکی ہے، (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جو ڑ کا مقصد ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنا ہے، قوم کرپٹ مافیاکا چہرہ پہچان چکی ہے تحریک انصا ف اپنے مو قف پر قا ئم ہے کہ کسی بھی ملک لو ٹنے والے کو معا ف نہیں کیاجا ئے گا،آصف زرداری ہو یا نواز شریف کسی سے رعا یت نہیں ہو گی،پوری قوم انصاف اور احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے۔

،قومی چوروں کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرکے نڈراوراصول پسند وزیراعظم عمران خان نے اپناایک اوروعدہ وفاکردیا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرپشن کے خلاف مہم جاری رہے گی،عمران خان ملک سے کرپشن کے لئے پر عزم ہیں، نیب خود مختار اور آزاد ادارہ ہے، عوام پر اس ادارے پر بھر پور اعتماد ہے،چور اور ڈاکو شور مچار ہے ہیں لیکن ان کی آواز اب کوئی نہیں سنے گا۔

انجم جرال

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -