پاکستان گرینائٹ اور ماربل کے ذخائر رکھنے والا چھٹا بڑا ملک ہے،خادم حسین

  پاکستان گرینائٹ اور ماربل کے ذخائر رکھنے والا چھٹا بڑا ملک ہے،خادم حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ماربل اور گرینائیٹ کے ذخائر رکھنے والا چھٹابڑا ملک ہے ہمارے ملک کے مختلف حصول میں ان قیمتی پتھروں کے تقریبا297ارب ٹن کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔جن کا زیادہ تر حصہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں موجود ہے ماربل،گرینائٹ کی صنعت کو مراعات،ٹیکسوں میں کمی سے ملکی برآمدات اور حکومتی خزانہ میں اضافہ ہوگاماربل کی صنعت و تجارت سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں۔

تاہم حکومت کے عدم تعاون اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے، لوڈشیڈنگ اور مختلف ٹیکسوں کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ماربل سیل مارکیٹ میں خطرناک حد تک کم ہوتی جارہا ہے
خادم حسین