قبضہ گروپوں کے خلافآپریشن،7پلاٹ واگزار،6غیر قانونی تعمیرات مسمار

  قبضہ گروپوں کے خلافآپریشن،7پلاٹ واگزار،6غیر قانونی تعمیرات مسمار

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے مصطفی ٹاؤن میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کے سات پلاٹ واگزار کروا لئے۔ ان میں قیوم بلاک کے پانچ پلاٹ نمبر99‘99اے47‘ 47اے اور 47 بی‘ شہباز بلاک کا پلاٹ نمبر 109اور عباس بلاک کا پلاٹ نمبر 355 شامل ہیں۔ ان پلاٹوں پر جھگیاں‘ چاردیواریاں اور مکانوں کی بنیادیں تعمیر کر کے قبضہ کیا گیا تھا۔دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی جانے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گلبرگ‘شادمان اور ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن سکیم میں تین غیر قانونی عمارتیں مسمار‘ایک سربمہر کر دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -