ایوان قائداعظم فورم کا مقصد نظریہ پاکستان کا تحفظ ہے،خورشید قصوری

ایوان قائداعظم فورم کا مقصد نظریہ پاکستان کا تحفظ ہے،خورشید قصوری

  

لاہور (پ ر) ایوان قائداعظمؒ فورم کے قیام کا مقصد پاکستان کے اساسی نظریہ کا تحفظ اور فروغ ہے۔ اس فورم کے تحت افکار قائداعظمؒ کی روشنی میں پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے جامع لائحہ عمل اور ٹھوس وقابل عمل تجاویز دی جائیں گی۔ پاکستان اور بھارت کے پاس مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان قائداعظمؒ، جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم تھنک ٹینک”ایوان قائداعظمؒ فورم“کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، معروف ماہر قانون جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، ممتاز سماجی وسیاسی رہنما بیگم مہناز رفیع، معروف صحافی ودانشور سلمان غنی،ممتاز کالم نگار ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، دفاعی تجزیہ کار کرنل(ر) زیڈ آئی فرخ، بریگیڈیئر(ر) فاروق حمید، ڈائریکٹرجنرل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر عابد شیروانی نے بھی شرکت کی۔

، ممتاز دانشور قیوم نظامی، کالم نگار محمد آصف بھلی، معروف دانشور سلمان عابد، صدر نظریہئ پاکستان فورم ملتان پروفیسر حمید رضا صدیقی، بیگم سمیحہ راحیل قاضی،چیئرمین تنظیم اتحاد امت محمد ضیاء الحق نقشبندی، بیگم خالدہ جمیل، فاروق حسنین مغل، پیر وقاص منور مجددی، حامد ولید، انجینئر خالد بشیر، مسز شاہین احمد، مسز کشور ناہید، عطیہ حمید، پیر سید نوبہار شاہ، انجینئر محمد طفیل ملک،فیاض احمد، منظور حسین خان، نواب برکات محمود، سید عامر ہاشمی، سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -