حکومتی بد انتظامی نے عوام کی خوشیوں کو ماند کر دیا،اشرف بھٹی

  حکومتی بد انتظامی نے عوام کی خوشیوں کو ماند کر دیا،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومتی رویے اوربد انتظامی نے عوام کی خوشیوں کو ماند کرکے رکھ دیا ہے عوام دشمن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے لوگ دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہیں مہنگائی نے ہر چیز کی قیمت کو آسمان پر پہنچادیا ہے جبکہ عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں حکمرانوں کی ناتجربہ کاری اور غلط ترجیحات نے مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز بھٹہ چوک میں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک صورت حال سے دوچار ہے تبدیلی کے خوشنما دعوے اور وعدے سب ایک ایک کرکے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر قرضے حاصل کرکے ملکی معیشت کو سہار اد ینے کی کوشش حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انھوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے خود کشی کرلوں، انھوں نے توخود کشی تو نہیں کی البتہ عوام کو خود کشی پر مجبور کردیا ہے۔ نامساعد حالات اور معاشی مسائل کی وجہ سے خود کشیوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ سول ادارے تباہ حال ہیں۔ میرٹ کے نام پر نوجوانوں کااستحصال ہورہا ہے جس کی ہم پر ذور مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -