معاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا،سعدیہ سہیل

  معاشی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا،سعدیہ سہیل

  

لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری برادری کو ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ حکومت کاروباری طبقے کی سہولت کاری کا کردار ادا کرے گی۔ ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ کاروباری طبقے کا اعتماد حاصل کرنا ہمارے لیے اہم ہے۔

،حکومت کا مقصد صرف ٹیکس لگانا نہیں بلکہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو سہولیات دینا ہے۔آئی ٹی کا شعبہ گڈگورننس اور عوام کی فلاح وبہبود میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ پاکستانی برامدات دنیا بھر میں دوسرے ممالک میں بننے والی مصنوعات سے معیار اور قیمت میں مقابلہ کرسکیں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے سے ہی سرمایہ کار راغب ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی، انہوں نے کہاکہ کاروباری برادری حکومت کی جانب سے اثاثہ جات کے متعلق اعلان کردہ سکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔

سعدیہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -