حضرت امیر حمزہؓ غزوہ بدر کے ہیرو ہیں،ڈاکٹر اشرفآصف جلالی
لاہور(پ ر) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم،تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ہربنس پورہ میں سید الشہداء حضرت امیر حمزہ ؓ اور دیگر شہداء احدؓ کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا رسول پاک ؐ نے سب سے پہلے پرچم اسلام حضرت امیر حمزہؓکے ہاتھ میں دیا تھا۔ آپ غزوہِ بدر کے ہیرو اورغزوہِ احد میں سید الشہداء،افضل الشہداء اور خیر الشہداء کا لقب پانے والے ہیں۔آپ کو”اَسَدُ اللہ“اور”َاسَدُ الرسولؐ“ ہونے کا بھی شرف حاصل ہے۔ غزوات میں آپکی دلیرانہ شرکت اورغزوہ احد میں آپکی شہادت نے یہ ثابت کردیا کہ فضیلت کے دوسرے کاموں کی طرح اسلام کیلئے قربانی دینے میں بھی خاندانِ رسول ؐسر فہرست ہے۔
حضرت امیر حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ کے اسلام قبول کرنے سے اسلام کو تقویت ملی۔آپکی چمکتی تلوار اور زور یلغار سے ہر طرف اسلام کی دھاگ بیٹھ گئی۔
رسول اللہ ﷺ نے اپکی شہادت پر اپکو ”یا کاشِفَ الکُرُبات“یعنی اے مشکل کشا کے الفاظ سے یاد فرمایا۔شہداء احد رضی اللہ تعالی عنھم نے شجر اسلام کیلئے اہم مرحلے میں اپنا لہو پیش کیا۔آج بھی میدان احد میں شہداء احد کے مراقد امت مسلمہ کیلئے ایک اسرار و رموز،انوارو تجلیات اور رحمت وبرکات کی وادی ہے۔ موجودہ مادہ پرستی کے دور میں مسلمانوں کو دین کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ ان سے حاصل کرنا چاہیے۔تقریب میں مولانا محمد حذیفہ جلالی، مولانا محمد عثمان مظہری، مولانا محمد عاصم، مولاناسید محمد آصف گیلانی و دیگر نے شرکت کی۔