روزنامہ پاکستان کی خبر ایکشن،وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج کا فلائٹ شیڈول جاری کردیا

روزنامہ پاکستان کی خبر ایکشن،وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج کا فلائٹ ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن،وزارت مذہبی امور نے سرکاری عازمین حج2019ء  کا فلائٹ شیڈول (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

جاری کر دیا،ایک لاکھ 17ہزار سے زائد افراد پی آئی اے،سعودی ائیر لائنز اور ائیر بلیو کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے،4جولائی کو پاکستان سے حج آپریشن شروع ہو گا،پہلی فلائٹ پی آئی اے کی کراچی اور اسلام آباد سے روانہ ہو گی،5جولائی سے سعودی ائیر لائنز اور ائیر بلیو بھی اپنے حج آپریشن کا آغاز کریں گے،پہلی فلائٹ مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی،سرکاری عازمین حج کے عازمین لاہور،ملتان،فیصل آباد،سیالکوٹ،سکھر،کراچی،رحیم یار خان،پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد سے روانہ ہو سکیں گے،حجاج کی واپسی 17اگست سے شروع ہو گی،سرکاری عازمین حج 2019ء کا فلائٹ شیڈول وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ www.Hajjinfo.orgپر جاری،فردََ افرداََ خطوط بھی جاری کر دئیے گئے ہیں،معلومات کے لیے وزارت نے ہیلپ لائن بھی قائم کر دی،پاکستان سے براہ راست مدینہ جانے والے واپس جدہ سے آئیں گے اور پاکستان سے جدہ جانے والے عازمین کی واپسی مدینہ منورہ سے ہو گی،پہلی دفعہ پی آئی اے نے حاجیوں کے سامان لے جانے میں 5کلو کا اضافہ کر دیا ہے،ائیر بلیو30کلو،پی آئی اے35کلو جبکہ سعودی ائیر لائنز46کلو وزن لے جانے کی اجازت دی گئی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت میں بلوچستان کے عازمین حج کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے کوئٹہ سے براہ راست مدینہ اور جدہ فلائٹ اپریشن کے انتظامات کیے گئے ہیں اس سے پہلے سرکاری عازمین کوئٹہ سے کراچی اور پھر مدینہ اور جدہ جاتے تھے،کوئٹہ کے ساتھ ملتان،فیصل آباد،  سیالکوٹ سے بھی براہ راست فلائٹس جدہ اور مدینہ جائیں گی۔

فلائٹ شیڈول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -