ہائیکورٹ‘ پرائیویٹ ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کیلئے انسی ریٹر بند کرنے کیخلاف درخواست پر محکمہ ماحولیات کو نوٹس

  ہائیکورٹ‘ پرائیویٹ ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کیلئے انسی ریٹر بند کرنے ...

  

 ملتان (خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے پرائیویٹ ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کے لئے لگایا گیا انسی ریٹر بند کرنے کے خلاف درخواست پر محکمہ ماحولیات ملتان کو نوٹس جاری کرتے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں ملتان کے ڈاکٹر حافظ مشتاق احمد نے درخواست دائر کی تھی کہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس کا فضلہ محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے لئے موضع سجان پور میں عالمی میعار کے مطابق انسی ریٹر لگایا گیا اور یہ اقدام اداری تحفظ ماحولیات کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا جس پر کثیر اخراجات بھی آئے کہ ہسپتالوں کے باہر پڑا ہوا فضلہ لوگوں کے لئے بیماری اور پریشانی کا باعث نہیں بن سکے۔ تاہم ادارہ ماحولیات نے ہیڈکوارٹر سے فون پر احکامات موصول ہونے پر اس انسی ریٹر کو سیل کر دیا ہے جبکہ قانون کے تحت محکمہ کو اسے سیل کرنے کا اختیار حاصل نہیں تھا اور انسٹی ریٹر سیل کرنے کی وجہ سے علاقہ میں گزشتہ دو روز میں ہسپتالوں کے فضلہ کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے عام عوام کو خطرات لاحق ہیں۔ اس لئے انسی ریٹر فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

فضلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -