سوئی گیس کرپشن کیس‘ ملزم کی بریت کی  درخواست پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی

سوئی گیس کرپشن کیس‘ ملزم کی بریت کی  درخواست پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی

  

 ملتان (خبر نگار خصوصی) سپیشل جج سنٹرل ملتان نے سابق جی ایم سوئی گیس کیخلاف کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے رقم مختلف شہریوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کے مقدمہ میں ملزم کی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

بریت کی درخواست پر مزید بحث کیلئے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ ایف آئی اے کے مطابق سابق جی ایم سوئی گیس ملتان میر بہادر خان بگٹی کیخلاف مقامی صنتعکار نے منظور شدہ گیس لوڈ سے زیادہ ہونے کا کہہ کر مختلف حیلوں بہانوں سے ساڑھے 5 کروڑ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کروایا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ملزم کی جانب سے دائر کی گئی بریت کی درخواست پر بحث ہوئی جبکہ مزید بحث کیلئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

سوئی گیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -