فرائض میں غفلت، بہاولپور جیل کے سپرنٹنڈنٹ سمیت13ملازمین فارغ
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہدسلیم بیگ نے مس کنڈکٹ اورانتہائی غیرذمہ دارانہ طرز عمل پربورسٹل انسٹیٹیوٹ وجیونائل جیل بہاولپورکے سینئر(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)
کلرک آصف محسن، مذہبی استاد قاری عبدالواحد قاری فاروق احمد صدیقی، جونیئرکلرک شہاب احمد خان، فوٹوگرافر اکرام احمد، لیدر ماسٹرآصف لطیف، لیدر ماسٹرعبدالرزاق، ڈرل ماسٹرمحمدیوسف دین، ڈرائیور اشفاق، ٹینٹ ماسٹر محمدآصف، واشرمین محسن علی، سپرنٹنڈنٹ نیاز احمداورمیسن رشید احمدکوملازمت سے برخواست کردیاہے جبکہ نائب قاصدمحمداویس اورڈرائیور غلام جیلانی کومستقبل میں محتاط رہنے کی وارننگ دی گئی ہے ان ملازمین پرالزام تھاکہ 7 مئی2019 کووزیراعلی پنجاب کے دورہ کے سلسلہ میں جب ڈپٹی انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن جیل میں موجود تھے اوران ملازمین کوڈیوٹی پرحاضررہنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس ہدایت کونظرانداز کیااورڈیوٹی چھوڑ کرچلے گئے۔
13 ملازمین فارغ