جنوبی پنجاب کیلئے پہلی مرتبہ 35 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کیا گیا ہے‘ گورنر پنجاب

جنوبی پنجاب کیلئے پہلی مرتبہ 35 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کیا گیا ہے‘ گورنر ...

  

میلسی(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے موجودہ مشکل ترین معاشی صورتحال میں نہایت ہی متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور صوبہ کی تاریخ میں (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

پہلی بار جنوبی پنجاب کیلئے 35 فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کیئے گئے ہیں جو ماضی کے حکمرانوں کی طرح لاہور یا دیگر علاقوں کی بجائے صرف اور صرف جنوبی پنجاب کے محروم علاقوں کی ترقی کیلئے خرچ کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بجٹ میں کاشتکار طبقے کو ممکنہ حد تک ریلیف دیا ہے اور کسان طبقہ نے پہلی بار تحریک انصاف کی جانب سے پیش کیئے جانیوالے بجٹ کو کسان دوست بجٹ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں پیش کیئے جانیوالے بجٹ انشاء اللہ ہر صورت پاس ہوں گے اور اپوزیشن کی جانب سے اس بارے کیا جانیوالاپروپیگنڈہ جلد ہی دم توڑ جائیگا اس موقع پر صوبائی وزیر محمد جہانزیب خان کھچی نے گورنر پنجاب کو وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے میٹرو بسوں کے کرایوں میں کیئے جانیوالے اضافے سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے پنجا ب حکومت کی جانب سے دی جانیوالی سبسڈی کی رقم میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔

گورنر پنجاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -