نشتر ہسپتال میں کینسر کی ادویات نایاب‘ مریضوں کا پنجاب حکومت کیخلاف مظاہرہ

نشتر ہسپتال میں کینسر کی ادویات نایاب‘ مریضوں کا پنجاب حکومت کیخلاف مظاہرہ

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)تبدیلی سرکار نے کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی مفت ادویات کی فراہمی روک دی نشتر ہسپتال میں کینسر وارڈ میں بلڈکینسر کے مریضوں کے لیے ادویات کی فراہمی بند بلڈ کینسر کی ادویات فراہم نہ کئے جانے پر نشتر روڈ پر مریض سراپا احتجاج رہے اور پلے کارڈز(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر دیا گیا،ایمبولینسیں ٹریفک میں پھنس گئیں۔ مریضوں کی جانب سے پبجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مریضوں کے مطابق سابقہ حکومت نے مفت ادویات کا اعلان کیا تھا مگر اب ہسپتال انتظامیہ رجسٹریشن کا تین لاکھ روپے اور ماہانہ پچاس ہزار روپے جمع کرانے کا کہ رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -