عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کریں‘ سمیع اللہ چوہدری

عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کریں‘ سمیع اللہ چوہدری

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)بہاولپورشہرمیں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا جائے گا۔عوام کو سہولیات کی فراہمی ترجیہات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

سمیع اللہ چوہدری نے ٹبہ بدرشیرتا سول ہسپتال روڈ کی تعمیرکے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔تحریک انصاف کے رہنما قیوم اعظم خاں ترین بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے بدر شیر کے مکینوں کو آمدورفت کی سہولیات کی دستیابی کے علاوہ دیگرملحقہ علاقوں سے رابطہ اور سول ہسپتال تک آمدو رفت میں بھی سہولیات دستیاب ہوں گی۔سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ عوام کا معیارزندگی بہتر بنانے،سہولیات کی فراہمی اور علاقہ کی تعمیر وترقی کے لئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے گی۔قیوم اعظم خاں ترین نے اس موقع پر کہا کہ علاقہ کے عوام سے رابطہ میں ہیں اور ان کی مشاورت سے ترقیاتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔عوام کی بے لوث خدمت زندگی کا مقصد اور مقصد کے حصول کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔اس موقع پربدرشیراتحاد کونسل کے نمائندے حافظ اختررانا،خاں مسرت خاں،خدابخش،چوہدری ملک سعیداور معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

سمیع اللہ چوہدری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -