لٹیروں نے ملک کا دیوالیہ نکا لا‘ جلد حالات ٹھیک ہونگے‘ حنیف پتافی

لٹیروں نے ملک کا دیوالیہ نکا لا‘ جلد حالات ٹھیک ہونگے‘ حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ہمارا نظریہ صرف ڈی جی خان اور ہمارا پاکستان ہے پی ٹی آئی کی حکومت اللہ کا نام لیکر صرف و صرف اس پاک سرزمین کی سربلندی کے لئے دن رات کوشاں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ھے اور ان شاہ اللہ عوام کو مشکلات سے نکال کر ملک کو ترقی کے راستیپر گامزن کرکے عوام کی نظروں میں سرخرو ھو گی یہ بات وزیراعلی پنجاب کے مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے اپنے دفترمیں آئے ھوئے معززین سے ملاقات کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے منتخب سیاسی نمائندے سردی و گرمی کا احساس کیے بغیر ایک ٹیم کی طرح کام کررھے ہیں ملک کو لٹیروں نے لوٹ کر دیوالیہ کر دیا اب اس بحران سے نکلنے کے لئے کچھ وقت درکار ھے عوام صبر سے کام لیتے ھوئے عمران خان کا ساتھ دیں۔ وہ ایماندار اور محب وطن لیڈر ھے اور عوام کا درد سینے میں رکھتا ھے انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کے دوران جو بھی اپنے حلقے کی عوام سے وعدے کیے تھے ان پر کام کر رھا ھوں رات کے آخری پہر بھی جو آواز دیتا ھے میں اس آواز پر کھڑا ھو جاتا ھوں میرے والدین اور اساتذہ نے ہمیں ایک نصیحت کی تھی کہ بیٹا اگر تم حقیقی معنوں میں اس پاک مٹی کی خدمت کرو گے تو یہ تمہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی یہ تمہیں اپنے ساتھ اٹھا دیگی اور پھر تمہاری کامیابیوں کا سفر طویل ہوجائے گا یہاں تک کہ تم پر لوگ رشک کرنا شروع کردینگے. اور میں اسی نصیحت پر عمل پیرا ھوں یہ عزت ہمیں ہمارا رب دے رہا ہے ورنہ اللہ کے حکم کے بغیر تو ایک پتہ بھی ہل نہیں سکتا.ہمیں اپنے اساتذہ پر فخر ھے انکی محنت اور والدین کی دعاؤں سے آج اس مقام پر ہیں۔یہاں میں بھی سب کو نصیحت کرتا ھوں کہ بلند مقام تک پہنچنے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں صرف تسلسل کے ساتھ محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تب جاکر آپ اپنا اورملک و قوم کا نام دنیا میں روشن کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -