مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات

مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کی وفاقی وزیر ریلوے سے پارلیمینٹ ہاوس اسلام آباد میں ان کے چیمبر میں ملاقات۔ملاقات میں مشیر صحت حنیف خان (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

پتافی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے صدیق آباد کالونی کے مکینوں کی آمدورفت کے لیئے ریلوے کراسنگ،فلائی اوور یا انڈر پاس بنانے درخواست کی اور اسی سلسلہ میں وفاقی وزیر ریلوے کو شیخ رشید احمد کو ڈیرہ غازیخان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جس پہ شیخ رشید احمد نے مشیر صحت حنیف خان پتافی کو یقین دہانی کرائی کہ نئی ML2 پالیسی مرتب کرتے وقت ڈی جی خان کے لیئے آپ کے تجویز کردہ منصوبے کو بھی مد نظر رکھا جائے گا اور میں خود یا ریلوے حکام ریلوے کراسنگ کے لیئے پھاٹک،فلائی اوور یا انڈر پاس بنانے کے لیئے وزٹ کیا جائے گا۔انشائاللہ صدیق آباد کے مکینوں کا آمدورفت کا دیرینہ مسئلہ بھی بہت جلد حل ہو جائے گا۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -