ساس کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت‘2 لاکھ روپے جرمانہ

ساس کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت‘2 لاکھ روپے جرمانہ

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ماڈل کورٹ ملتان نے اپنی ساس کو گھریلو تنازعہ پر گولیاں مار کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

حکم دیا ہے. فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ممتاز آباد کے مطابق ملزم محمد آصف کے خلاف اپنی ساس شمائلہ بی بی کو گھریلو تنازعہ پر گولیاں مار کر قتل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے 2 سال قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم گزشتہ سماعت میں فاضل جج نے ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید ایک سال جیل قید کاٹنے کی سزا سنائی ہے۔

سزائے موت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -