آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی کے مشترکہ بجٹ کومسترد کرتے ہیں‘ ن لیگ

آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی کے مشترکہ بجٹ کومسترد کرتے ہیں‘ ن لیگ

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری فقیر حسین، سابق ایم این اے ،ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری نذیر احمد آرائیں اور صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم اس ظالمانہ بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، یہ وفاقی حکومت کانہیں آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی کا مشترکہ بجٹ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ظالمانہ اور عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لیے نیب نے اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتار یوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اگر حکومت نے ظالمانہ بجٹ کوواپس نہ لیاتو تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج کے لیے سڑکوں پر ہونگی، چوہدری محمد یوسف نے کہاکہ حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کو گرانے کے لیے کوئی تحریک نہیں چلا رہی بلکہ اس کے ناعاقبت اندیش وزیر اور مشیر یہ کام بڑے احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔

ن لیگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -