حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انتقامی سیاست کر رہے ہیں‘ احمدمحمود

حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے انتقامی سیاست کر رہے ہیں‘ احمدمحمود

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن و ایم(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

این اے نواب زادہ افتخار احمد خان اور ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاھین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری دراصل نام نہاد احتساب کے نام پر نیب گردی کیذریعئے سیاسی انتقام ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں موجودہ حکومت ایسے اوچھے ہتکنڈوں سے دراصل عوام دشمن بجٹ سے عوامی توجہ ہٹانا چاہتی ہے لیکن سلیکٹڈ حکومت کا یہ کھیل ناکام ہو گا پیپلزپارٹی ایوان بالا میں عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور اگر حکومت نے جلد ہی اپنی انتقامی سیاست کی روش نہ بدلی تو بہت جلد پیپلزپارٹی کی تحریک ایوانوں سے سڑکوں پر چلے گی اور یہ تحریک کٹھ پتلی حکومت کا دھرنہ تختہ ہو گی یہ حکومت عوام دشمن بجٹ پیش کر کے عوام کے دل میں نفرت کے بیج بو رہی ہے اور یہ نفرت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام اب اس حکومت سے چھٹکارا چاہتی ہے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے کیونکہ اس وقت واحد لیڈر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہیں جو صرف عوام کے حقوق کی جنگ اسمبلی میں لڑ رہے ہیں آئیندہ سیاسی صورتحال کا انحصار حکومتی معاشی اصلاحات کے نتائج پر ہوگا۔ 17 فیصد سیلز ٹیکس نافز کرنے سے صنعت تباہ ہوجائیگی۔ 150 ارب روپے کی کمی سے برآمدات متاثر اور ڈنگ ٹپاو پالیسی نقصان دہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انتقامی سیاست کر رہے ہیں سیاسی گرفتاریاں کرکے عوام کی توجہ بجٹ سے ہں ٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ غریب کش بجٹ سے حکومت کا کاونٹ ڈاون شروع ہوگیا نااہل ٹولہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے چند مہینوں کے مہمان اب سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے معاشی زبوں حالی اور اقتصادی تباہی کی فرد جرم موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے مہنگائی بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی نے ملک و قوم کو مستقبل کے حوالے سے شدید بے چینی کا شکار کر دیا ہے۔

احمد محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -