بجٹ میں رحیمیار خان کو نظر اندازکیا گیا‘ ممتاز علی چانگ

بجٹ میں رحیمیار خان کو نظر اندازکیا گیا‘ ممتاز علی چانگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ میں پنجاب حکومت نے ضلع رحیم یارخان کیلئے ساڑھے تین سے چار کروڑ روپے رکھے ہیں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

جبکہ وہاں کے عوام کے حصے کا 20ارب روپے بنتا ہے جس کا زیادہ تر حصہ تین تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ سب سے زیادہ ریونیو دینے والی تحصیل صادق آباد کو صرف 20کروڑ روپے دئیے گئے ہیں جو یہاں کے عوام کیساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو چاہیے کہ عوام کی محرومیوں اور پسماندگی کے خاتمہ کیلئے ریونیو کے حساب سے فنڈز مہیا کرے، انھوں نے کہاکہ وہ حلقہ پی پی266صادق آباد سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جو پسماندہ ترین علاقہ ہے جہاں پر سابق ادوار میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں 80فیصد لوگ پینے کے صاف پانی اور سوئی گیس جیسی نعمت سے محروم ہیں عوام آٹھ سے دس کلو میٹر کا سفر طے کر کے پینے کیلئے پانی لیکر آتے ہیں سیوریج سسٹم بھی نہ ہونے کے برابر ہے اپنی ذاتی جیب سے پانچ ایمبولینس فراہم کیں تاکہ بیمارلوگوں کو دیہی علاقوں سے ہسپتالوں تک پہنچایاجاسکے، اسی طرح سات واٹر فلٹریشن پلانٹ‘ سیوریج لائن، سٹرکیں، واٹر سپلائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے اپنی ذاتی حیثیت سے اقدامات کئے ہیں، حکومت کی طرف سے کوئی فنڈز مہیا نہیں کیے جارہے ہیں ریاست مدینہ کی باتیں کرنیوالے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ برابری کی سطح پر فنڈز تقسیم کریں انھوں نے مزیدکہاکہ صادق عباسیہ کنال سے زبردستی ہمارے کسانوں کا پانی چوری ہوتا رہا ہے جس کیخلاف آواز اٹھانے پر ہم پر مقدمات بنا دئیے گئے اپنے حلقہ کی عوام کی خاطر آواز بلند کرتا رہوں،اگر حکومت نے ناروا سلوک روا رکھا تو اپنے حلقہ کے لوگوں کیساتھ پنجاب اسمبلی کے باہر اور اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے پر مجبور ہوں گے۔
ممتاز چانگ