وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فاروق امان اللہ دریشک کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فاروق امان اللہ دریشک کی ملاقات

  

مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ملاقات کے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

بعد صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوششوں سے وفاقی حکومت نے ڈیرہ غازیخان سے کشمور تک انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے کی منظوری دے دی ہے اس کے علاوہ راجن پور میں 200 بیڈ کی مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا جس کے لئے صوبائی بجٹ میں بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ40 کرورڑروپے کی لاگت سے فاضل پور کے لئے میگا سیوریج سکیم اور رودکوہی کاہا سلطان کے پانی کو کنٹرول کرنے اور اس کے پانی کو کارامد بنانے کے لئے فنڈز کی بھی منظوری دی گئی ہے انہوں نے مزیدبتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب جلد ہی ضلع راجن پور کا دورہ کرکے ان منصوبہ جات کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھیں گے پنجاب حکومت ضلع راجن پور کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے یہاں پر یونیورسٹی کے قیام کا بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وعدہ کیا ہے۔

امان اللہ دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -