وفاقی حکومت کا انٹیلی جنس بیورو میں 1600 اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا انٹیلی جنس بیورو میں 1600 اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)ذرائع کے مطابق بے روزگار افراد کے لیے خوشخبری، وفاقی حکومت نے 1600 نوکریاں دینے کا فیصلہ کر لیاوفاقی حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کو مزید(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

مستحکم کرنے کے لیے 1600 سے زائد افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے لیے اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کردئے گئے ہیں،درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 جولائی ہیجبکہ امیدواروں کا تحریری امتحان لینے کا ٹھیکہ نیشنل ٹیسٹنگ سروسز (این ٹی ایس) کو دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 1600 بھرتیاں گریڈ ایک سے گریڈ 14 میں کی جائیں گی۔ ہر پوسٹ کے لیے صوبوں اور اضلاع کا الگ الگ کوٹہ مختص کیا گیا ہیامیدواروں کی تعلیمی قابلیت بی اے سے میٹرک رکھی گئی ہے جبکہ عمر کی حد 18 سے 50 برس ہے،خصوصی حالات میں عمر کی حد 50 برس رکھی گئی ہے۔ تمام منتخب شدہ افراد کی پوسٹنگ دفاتر میں ہوگی جبکہ فیلڈ ورک کے لیے بھرتیاں بعد میں کی جائیں گی،وفاقی حکومت کی جانب سے نوکریوں کے اس اعلان کے بعد نوجوانوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھرتی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -