ڈائریکٹوریٹ آف حج کے زیراہتمام عازمین کی تربیت کا سلسلہ جاری

ڈائریکٹوریٹ آف حج کے زیراہتمام عازمین کی تربیت کا سلسلہ جاری

  

ملتان (سٹی رپورٹر)وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ آف حج ملتان کے زیر اہتمام اس سال حج کی سعادت حاصل کرنیوالے عازمین کی تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری ہے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے عازمین حج کیلئے دوسرے مرحلے کی6ورکشاپس منعقد ہو چکی ہیں اس سلسلے میں ساتویں تربیت ورکشاپ گذشتہ روز بہاولنگر میں منعقد ہوئی جس میں وزارت مذہبی امور کے ماسٹر ٹرینر ز نے عازمین کرام کو حج تربیت فراہم کی پہلی حج تربیت سے رہ جانے والے ضلع ملتان کے عازمین کرام کی دوسرے مرحلے کی تربیت27جون کو ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی۔دریں اثناء وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ آف ملتان میں حج سیزن کے لئے بھرتی کئے جانے والا سیزنل سٹاف آج سے چارج سنبھالے گا یہ سٹاف جنوبی پنجاب سے شروع ہونے والے حج سیزن کے لئے بھرتی کیا گیا ہے جن کوحج آپریشن ختم ہونے کے بعد فارغ کر دیا جائے گا۔

عازمین کی تربیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -