وزیراعظم جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کرینگے‘ جعفر خان لغاری

وزیراعظم جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کرینگے‘ جعفر خان لغاری

  

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) جنوبی پنجاب مثبت سمت میں پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہے وزیر اعظم عمران خان کی جنوبی پنجاب سمیت ہر چھوٹے بڑے شہر کے مسائل پر نظر ہے اور وہ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا بھرپور ازالہ کریں گے معاشی حالات دن بدن بہتری کی جانب جا رہے ہیں اچھا وقت جلد آئے گا یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری نے ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سایئنس اینڈ ایجوکیشن (یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ا لحاق شدہ) میں ادارہ ہذا کے اساتذہ کرام ڈاکٹر حفیظ اللہ لاشاری،نعمان حفیظ،جاوید انور،مَس تحریم شبیر، صدام امین (کنٹرولر ایگزامینشن)،حافظ محمد اشرف،عبدالحمید (ایڈمن آفیسر) ان کے علاوہ پروفیسر محمد انور،پروفیسر نسیم خان چانڈیہ،پروفیسر ایوب فاروقی،پروفیسر ڈاکٹر صابرہ شاہین، پروفیسرصادق قسمانی اور ادارہ ہذا کے مختلف شعبہ جات کے طلباء وطالبات سے خطاب میں کہی۔ ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصرِ حاضر میں ملکی اورقومی ترقی کا انحصار تعلیمی اداروں کے قیام،قومی اور عالمی ضروریات سے ہم آہنگ نصاب کے انتخاب اور علم و ابلاغ جیسے لوازمات سے لیس اساتذہ پر ہے یونیورسٹی کی سطح پر ایک اعلیٰ تعلیمی اور تدریسی نظام ہماری بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے کیونکہ اعلیٰ تعلیم سے ہی ہم دنیا میں نہ صرف اپنے قومی تشخص کو اجاگر کر سکتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر میدانِ علم میں اپنا حصہ ڈال کر باوقار، تہذیب یافتہ اور قابل احترام اقوام کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سایئنس اینڈ ایجوکیشن اپنے قیام سے لے کر اب تک اسی جذبے اور مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی وہ تمام تدابیر اختیار کرے گی جن سے یہ ایک شاندار علمی مرکز کے طور پر مقام حاصل کرسکے۔تقریب سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان کیمپس کے پرنسپل ڈاکٹرمرزا عرفان یاور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ڈیرہ غازی خان کے دونوں تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سایئنس اینڈ ایجوکیشن کے اساتذہ اور طالب علم ایجوکیشنل کولیبوریشن (تعلیمی اشراک)سے علاقہ کے لوگوں کے لئے اپنی اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے آخر میں ساؤتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سایئنس اینڈ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد امین الدین نے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -