نوابزادہ افتخار کیخلاف انتخابی عذرداری کی پٹیشن خارج‘ حامیوں کا جشن‘ مٹھائیاں تقسیم

نوابزادہ افتخار کیخلاف انتخابی عذرداری کی پٹیشن خارج‘ حامیوں کا جشن‘ ...

  

ملتان،مظفرگڑھ (خبر نگار خصوصی،سٹی رپورٹر) آج ایک مرتبہ پھر نوابزادہ افتخار احمد خان ایم این اے اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے سرخرو ہو گئے ہیں۔سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

اپنی دفن ہوتی ہوئی سیاست کو بچانے کے لیے سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب و رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ نوابزادہ افتخار احمد خان کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد کیس فائل کیا تھا الیکشن کمیشن آف پاکستان ملتان بنچ میں جمشید دستی اور ان کے وکلاء کسی قسم کا کوئی بھی ثبوت نوابزادہ افتخار احمد خان کے خلاف اعلیٰ عدالت میں پیش نہیں کر سکے، جس پر گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان ملتان بنچ کے مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم نے جمشید دستی کی عدالت کا ٹائم ضائع کرنے پر سرزنش بھی کی اور اس پٹیشن کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس کو خارج کر دیا ہے کیس میں نوابزادہ افتخار احمد خان کی طرف سے سینئر وکیل اظہر سلیم کملانہ ایڈووکیٹ اور نواب آصف علی خان ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل دیئے۔نوابزادہ گروپ نے پارلیمانی روایت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے دوران سماعت کسی بھی قسم کی سٹیٹمینٹ اور پریس بریفنگ سے گریز کیا، مگر اس کے برعکس جمشید دستی اور ان کے گروپ نے خوب واویلا کیا اور جھوٹی خبروں کی اشاعت اور پروپیگنڈہ کا سہارا لینے کی کوشش کرتے رہے کیس خارج ہونے پر گزشتہ روز حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے علاقوں خانگڑھ ' وسندیوالی ' روہیلانوالی اور شاہ جمال سمیت پورے حلقے میں سپورٹروں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر نوابزادہ علی رضا بہرام خان 'سیداخترحسین شاہ بخاری 'نوابزادہ عمران احمد خان ' نوابزادہ شہباز خان ایڈووکیٹ 'مہرراشدنصیرسیال 'ملک نعیم رزاق جھانب ' مہرشاکرحسین سیال ' سہیل امیرخان ' ملک اشرف حسین ' ملک محبوب مجید ' انصر آکاش ' شیخ محمد طارق سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی اور ان کے گروپ کو مشورہ دیا ہے کہ پے درپے شکست کھانے کے بعد مہربانی کریں اور مثبت سیاست کا آغاز کریں، الحمداللہ نوابزادہ خاندان کو عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کروایا ہے اور عوامی مینڈیٹ کو عدالتوں میں اچھالنا سیاسی روایات کا حصہ نہیں ہوتا۔دریں اثناء سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام جیت گئی ہے جبکہ جمشید دستی ایکبار پھر ہار گئے ہیں انہوں نے اپنے ووٹروں ' سپورٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔

پٹیشن خارج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -