فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 6 پوائنٹس سیل

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 6 پوائنٹس سیل

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال اورصفائی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

کے غیر معیاری انتظامات پر06فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا جبکہ ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو98,500کے جرمانے عائدکیے گئے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کرتے ہوئے گڑ کی تیاری میں سفید چینی، پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے،ورکرز کے میڈیکل،لائسنس نہ ہونے اورغیر معیاری اجزاء کے استعمال،گندے فرش، دیواریں ہونے پررحیم یار خان لیاقت پور میں واقع عرفان گڑ یونٹ،تنویر گڑ یونٹ،شہزاد گڑ یونٹ،غلام شبیر گڑ یونٹ کو سیل کر دیا۔ بہاولنگر میں کاروائی کرتے ہوئے رائل فوڈ پروڈکٹ جوس فیکٹری کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،سکرین،کیمیکل کے استعمال،غلط لیبلنگ کرنے اور ناقص صفائی پر سیل کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لیہ میں چیکنگ کے دوران دی پیز ہٹ کوزائدالمعیاد گوشت،استعمال شدہآئل،ملاوٹی کیچپ کی موجودگی،گندے فریزر، آٹے میں حشرات کی موجودگی پر فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو سربمہر کر دیاا۔علاوہ ازیں ملتان،خانیوال اوروہاڑی،بہاولپور، لودھراں اور بہاولنگر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر66,500کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح لیہ، راجن پور، رحیم یار خان اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پرحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر32,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔صوبہ بھرمیں کارر وائیوں کے دوران مضرصحت خوراک،ناقص مٹھائیاں،ایکسپائرڈ ڈرنکس،نان فوڈ گریڈاجزاء برآمداور تلف کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسز جاری کیے گئے۔

6 پوائنٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -