پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن تیز‘10 کوٹھیوں سمیت 80 بلڈنگز سیل

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن تیز‘10 کوٹھیوں سمیت 80 بلڈنگز سیل

  

ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں‘ ایکسائز ٹیموں نے گذشتہ روز مختلف علاقوں می(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

اپریشن کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان  کی 10 کوٹھیوں سمیت 80 عمارتیں سیل کردیں ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے شعبہ پراپرٹی ٹیکس کو ماہ جون کے لئے 5 کروڑ روپے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جس کے لئے دو کروڑ روپے سے زائد ریکوری کرلی گئی ہے گزشتہ روز بھی ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری اور انسپکٹر احسان خان سدوزئی کی نگرانی میں ایکسائز ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی‘ جس میں دو کنال اور اس سے زائد اراضی کی لگڑری 10 کوٹھیاں سربمہر کی گئیں‘ واضح رہے کہ دو کنال سے زائد اراضی پر مبنی کوٹھیوں پر 3 لاکھ روپے ٹیکس کی شرح رکھی گئی ہے جبکہ اندرون شہر‘ نواب پور روڈ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کی 70 پراپرٹیاں بھی سیل کی گئیں جن کے ذمہ 15 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس واجب الادا ہے اس بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد قصوری اور انسپکٹر احسان خان سدوزئی کا کہنا تھا کہ 30جون تک ہر صورت ٹیکس ہدف مکمل کرلیا جائے گا۔ دریں اثناء موٹر برانچ کی ٹیموں نے مختلف شہراوں پر بغیر نمبری اور ٹوکن شارٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے‘14گاڑیاں بند جبکہ 100 کے چالان کردیئے گئے ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 بغیر نمبری گاڑیاں اور 10 شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیاں بند کردیں جبکہ ٹوکن شارٹ ہونے پر 100 گاڑیوں کے چالان کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن کاپیاں قبضہ میں لے لیں۔ 

80 بلڈنگزَ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -