حکومت سیکرٹریٹ کیلئے بجٹ میں  فنڈز مختص کرے‘ اورنگزیب کھچی

    حکومت سیکرٹریٹ کیلئے بجٹ میں  فنڈز مختص کرے‘ اورنگزیب کھچی

  

میلسی(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے میلسی کے ممبر قومی اسمبلی محمد اورنگزیب خان کھچی نے قومی اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی تمام اہم سیاسی جماعتوں نے حالیہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبے کا عوام سے وعدہ کیا جبکہ تحریک انصاف نے اس خطہ کے عوام سے صوبے کے نام پر ووٹ حاصل کیئے اس لیئے حکومت موجودہ بجٹ میں اپنے وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ کے علیحدہ سیکرٹریٹ کیلئے فنڈز مختص کرے تا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی جانب پیش رفت ہو سکے انہوں نے کہا کہ ملتان دہلی روڈ پنجاب کے 8 اضلاع کو آپس میں جوڑنے والی قدیم ترین سڑک ہے اس روڈ کو موجودہ بجٹ میں ون وے بنایا جائے تا کہ اس شاہراہ پر ہونے والے حادثات میں کمی ہو اور ان اضلاع کے کروڑوں لوگوں کو سفر کی سہولیات فراہم کی جا سکیں انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی پروگرام میں ضلع وہاڑی کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے اس پروگرام میں ضلع وہاڑی کا حصہ بھی شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر معاہدے کے تحت دریائے ستلج کا پانی بھارت کو دیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے ہمارے علاقے کے کاشتکار وں کیلئے آب نوشی کا واحد ذریعہ سندھنائی لنک کینال ہے جس میں 1922ء کی ضروریات اور پالیسی کی تحت پانی دیا جاتا ہے کاشتکاروں کے دیرینہ مطالبے کو پذیرائی دیتے ہوئے سندھنائی لنک کینال میں پانی کا اضافہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی بالخصوص تحصیل میلسی کپاس کی پیداوار میں اہم مقام کی حامل ہے اور ایک وقت میں ہمارا ضلع صوبہ سندھ کے برابر کپاس کی پیداوار فراہم کرتا رہا لیکن اس علاقے کی خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرنے والی فصل کپاس کو مسلسل نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں کپاس کا بحران ہے حکومت اس فصل کی سرپرستی کرتے ہوئے معیاری بیج اور دیگر درکار سہولیات فراہم کرے۔

اورنگزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -