سازشوں کے باوجود قیادت پر اعتماد کو  متزلزل نہیں کیا جا سکتا‘ عقیل نجم ہاشمی

سازشوں کے باوجود قیادت پر اعتماد کو  متزلزل نہیں کیا جا سکتا‘ عقیل نجم ہاشمی

  

بہاول پور(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے کارکن مشکل حالات میں بھی یکجاں ہیں،قیادت پر بھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

 ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سیکریٹری و سابق میئرعقیل نجم ہاشمی نے یوتھ ونگ کے کارکنوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رانا راشد جاوید،جمیل رفیق،عمر بلوچ اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ حالات کی ستم ظریفی دیکھئے جس وزیراعظم نے پاکستان کو ناقابل تسخیربنایا مختلف حیلے بہانے بنا کر اسے پابند سلاسل کردیاگیاہے۔ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدامات کرنے والے وزیراعظم کے ترقیاتی کام الزامات بنادئے گئے ہیں۔جمہوریت کی بقاء کی خاطرظلم وستم،جبراور مشکلات کا بہادری سے سامنا کریں گے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔اورسازشوں کے باوجودقیادت پراعتماد کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

عقیل نجم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -