پوائنٹ سکورننگ کی سیاست عوام  کو  متاثر نہیں کر سکتی‘ غلام مرتضیٰ

پوائنٹ سکورننگ کی سیاست عوام  کو  متاثر نہیں کر سکتی‘ غلام مرتضیٰ

  

ہارون آباد(نمائندہ پاکستان‘نامہ نگار)مسلم لیگ (ضیاء) کے سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی غلام مرتضی چوہدری سابق ایم پی اے نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے بجٹ میں ہارون آباد(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

 فورٹ عباس کے لئے میگا پراجیکٹ تو درکنار کسی بھی قسم کی ترقیاتی سکیم کا ذکر نہ ہونا شوکت بسراء کے بلندوبانگ دعوں کی مکمل نفی ہے جو انہوں نے گزشتہ چند ماہ سے صرف اخباری بیانات اور سوشل میڈیا پر تسلسل سے کیے عوام کو محض باتوں دعووں او ر سبز باغ دکھانے سے زمینی حقائق نہیں بد ل سکتے فوٹو سیشن سیاست کی بجائے سنجیدگی سے علاقہ کی تعمیروترقی پر توجہ دینے کے کسی بھی فرد کے ہر مثبت عمل کا خیر مقدم کرنے کا جذبہ ہے پوائنٹ سکورنگ کی سیاست اب عوام کو متاثر نہیں کر سکتی ہے میری وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایک ملاقات ہوئی اور میں نے اس میں اپنے ایم پی اے شپ کے دور کی جاری ترقیاتی سکیموں کے بقیہ فنڈز کے اجراء کی خصوصی اور سنجیدگی سے گزارش کی اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان بقیہ فنڈز کا اجراء کر دیا میری ان سکیموں کے فنڈز کے اجراء کا کریڈٹ لینے والوں کو حقائق کا علم ہونا چاہئے محض باتیں،دعوے اور پوائنٹ اسکورنگ کی سیاست سے علاقہ کی تعمیروترقی کا تصور بھی ممکن نہیں ہے حلقہ کے موجودہ ایم این اے اور ایم پی ایز اور پنجاب حکومت کے ترجمان سمیت تمام اہل علاقہ اپنی اپنی حد تک حلقہ کی عملی خدمت کو اپنا شعار اور مشن بنائیں ہم نے سچ اور حقیقت کی سنجیدہ سیاست کی ہے اور فوٹو سیشن کی سیاست پر کبھی توجہ نہیں دی ہے عملی کام اور سچ کی سیاست سے یہی حلقہ کے مسائل کا حل ممکن ہے اور علاقہ کے ہر سیاستدان کو علاقہ کے اجتماعی مفاد کے لیے ہت ممکن کاوش بروئے کار لانا ہوگی۔

غلام مرتضیٰ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -