اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ہی ترقی  کاحصول ممکن ہے‘ شاہدہ احمد

اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ہی ترقی  کاحصول ممکن ہے‘ شاہدہ احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ یونیورسٹی کیمپس کی منظوری کے لیے ہر فورم پرآواز بلند کریں گے خا نیوال میں یونیورسٹی کے کیمپس سے ضلع خانیوال اورگردونواح کے دیگرعلاقوں (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)


 کے طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مسا ئل ومشکلات کم ہونگی۔وہ یہاں معززین علاقہ کے وفودسے بات چیت کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ وہ اس حوالے سے نہ صرف پنجا ب اسمبلی کے فلور پر بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب گورنر پنجاب سے ملاقات کے ذریعے بھی اس دیرینہ مسئلے کے حق کیلے آواز بلند کریں گی۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم وجدید علوم تک رسائی حاصل کرکے ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔
شاہدہ احمد