رحیمیار خان میں گیسٹرو کی وباء  شدت اختیار کرگئی‘ خاتون جاں بحق

رحیمیار خان میں گیسٹرو کی وباء  شدت اختیار کرگئی‘ خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)گیسٹرو میں مبتلا50سالہ خاتون ہسپتال میں چل بسی، 2کمسن بچوں سمیت15متاثرین زیر علاج، تفصیل کے مطابق راجن پور کی رہائشی50سالہ انور مائی کوگیسٹرو میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)


 ہسپتال رحیم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود انور مائی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑ گئی جبکہ15متاثرین جن میں چوک بہادر پور کی رہائشی5سالہ صباء بی بی، محلہ قاضیاں کا6سالہ ارش خلیل، راجن پور کا25سالہ خادم حسین، کوٹ سمابہ کا13سالہ مشرف یاسین، واپڈا کالونی کا55سالہ شیخ حمید، ہسپتال روڈ کا35سالہ محمدخالد، عباسیہ ٹاؤن کا 65سالہ جمیل انور، بابر کالونی کا55سالہ محمدافضل، نوریوالی کا50سالہ عبدالشکور، اقبال نگر کا 25سالہ احمد فاروق، حبیب کالونی کا32سالہ محمد آصف، عباسیہ ٹاؤن کی15سالہ نمرہ بی بی، کوٹ سمابہ کی35سالہ سمیرا بی بی، ریلوے کالونی کی17سالہ سویرا بی بی اور نوریوالی کی رہائشی50سالہ رقیہ بی بی شامل ہیں۔ ان افراد کوگیسٹرو میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
گیسٹرو