ایڈز اورڈینگی کے مرض میں 2 افراد شیخ زید ہسپتال منتقل ‘ علاج شروع

ایڈز اورڈینگی کے مرض میں 2 افراد شیخ زید ہسپتال منتقل ‘ علاج شروع

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ ) ایڈز مےں مبتلا47سالہ خاتون ہسپتال منتقل، تصدیق ہوجانے پر وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک13پی کی رہائشی47سالہ ممتاز بی بی کو ایڈز مےں مبتلا ہونے پر ورثائ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیاجہاں خون کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری روانہ کردئےے، ایڈز کی تصدیق ہوجانے پر ہسپتال انتظامیہ نے ممتاز بی بی کو ایڈز وارڈ منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دریں اثناءڈینگی وائرس مےں مبتلا30سالہ نوجوان ہسپتال منتقل، تصدیق ہونے پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گلشن اقبال کارہائشی30سالہ نوجوان محمد اکرام کو ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے پرورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں خون کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری روانہ کردئےے، ڈینگی وائرس کی تصدیق ہونے پر نوجوان محمد اکرام کو ڈینگی وارڈ منتقل کردیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایڈ ‘ ڈینگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -