ملتان ‘ نواحی علاقوں میں ڈکیتی ‘ چوری کی وارداتیں‘ شہری لاکھوں سے محروم

ملتان ‘ نواحی علاقوں میں ڈکیتی ‘ چوری کی وارداتیں‘ شہری لاکھوں سے محروم

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں چوروں نے غلام شبیر،مزمل اور اسلم کے موٹر سائیکل اور نشتر ہسپتال (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

سے رئیس سمیت 10 افراد کے 20 لاکھ 32 ہزار روپے مالیت کے 10 موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ جلیل ا?باد کے علاقے میں چوروں نے اورنگزیب کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں چوروں نے منان اور اسامہ کے موٹر سائیکل چوری کر لئے۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں چوروں نے نعمان اور دیگر کے 88 ہزار روپے مالیت کے تین موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں چوروں نے عامر کے ملازم کو نشہ ا?ور چیز کھلا کر 14 لاکھ روپے مالیت کی 27 بکریاں چوری کر لیں۔ تھانہ گلگشت ہی کے علاقے میں چوروں نے اقصی حیدر کے گھر سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا سامان اور فرحانہ پروین کے گھر سے 80 ہزار روپے مالیت کے تین موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں چوروں نے زیشان کی موٹر سائیکل اور دانش کے گھر سے ڈاکووں نے خود کو عدالتی اہلکار ظاہر کر کے گھر میں گھس کے 20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات و نقدی لوٹ لی۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں چوروں نے افضل اور دیگر کے 52 ہزار روپے مالیت کے چار موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں چوروں نے اخلاق کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ نیو ملتان ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے رضا عباس کی والدہ سے 34 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون غلام مصطفی سے 40 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -