عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے،مریم اورنگزیب

  عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دینگے،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا رویہ آمرانہ ہے، نواز شریف (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کو اپنی بیمار والدہ سے بھی ملنے نہیں دیا گیا، نواز شریف کو خاندان والوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر نواز شریف کی طبعی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست معطل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم آمرانہ رویوں پر اتر آئے ہیں اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو ان کے خاندان والوں اور والدہ سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو چاہے مرضی کرلیں عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے اور اگر کسی نے عوام دشمن بج پر حکومت کو ووقت دیا تو وہ بھی عوام کے دشمن ہوں گے، سلیکٹڈ وزیراعظم سن لیں کہ انہیں واپس گھر جانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جواب دینا ہو گا کہ علیمہ باجی کی جادوئی سلامی مشین سے اربوں روپے کا دس ماہ میں لئے گئے قرضوں کا حساب بھی ہونا چاہیے، عوام کےلئے زہر قاتل بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گے،، عمران خان سیاسی بیمار اور نالائق ہیں، نالائق وزیراعظم نے 52ترجمان رکھے ہوئے ہیں، عمران خان نا اہلی ہیں، کرائے کے ترجمان ڈیلی ملازمین ہیں، کرائے کے ترجمان جھوٹے پیغامات دیتے ہیں، 5.8پر ترقی کرتا ملک اب آدھی شرح پر آ گیا ہے، نالائقوں نے ملک تباہ کر دیا، پشاور میٹرو بس کرپشن پر نیب حرکت میں نہیں آتا، سلیکٹڈ وزیراعظم پشاور کے کھڈوں کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اسحاق ڈار کے معاملے پر برطانیہ میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، برطانوی حکومت نے واضح کہا ہے کہ سیاسی مقدمات میں کسی کو پاکستان کے حوالے نہیں کریں گے،حکومت آج تک اسحاق ڈار پر الزامات کا نہیں بتا سکی، خطے میں امن کیلئے نواز شریف بھارت سے مزاکرات کی بات کرتے تو ان کو غدار کہاجاتا، عمران خان بھارت سے بات کرنے کیلئے منتیں کر رہے ہیں،وزیر اعظم اور ان کے وزراءایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں،فواد چوہدری جب بات کرتے ہیں تو اپنے حواس میں نہیں ہوتے،آصف زرداری کے پرودکشن آرڈر پہلے ہی جاری ہو جانے چاہیے تھے،وزیر اعظم اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی پر دباﺅ ڈالتے رہے، قرضوں کیلئے تحقیقات ہوں تو عمران نیازی پہلے اپنی خیبر پختونخوا حکومت کے پانچ سالوںکا جواب دیں ،ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے نیب کس کے اشارے پر کام کر رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -